Time 19 اگست ، 2023
پاکستان

'الیکشن 90 یا پھر 190 دن میں ہوں، ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں، بس آئین کے مطابق ہوں'

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن 90 دن میں یا 190 دن میں ہوں، ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں۔

 جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے  احسن اقبال نے کہا کہ  الیکشن 90 دن میں یا 190 دن میں ہوں، ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں، بس ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن آئین کے مطابق ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مہنگائی کے تاثر سے متعلق کوئی خوف نہیں ہے، ہمارے ووٹر کو پتا ہے کہ اس مہنگائی کا ذمے دارکون ہے۔ 

واضح رہے کہ جمعرات کو الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنےکا فیصلہ کیا اور حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ کا وقت مختص کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14دسمبرکو کی جائےگی، ملک بھر میں8 ستمبر سے7 اکتوبر تک حلقہ بندیاں کی جائیں گی، اکتوبر سے 8 نومبر تک حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز دی جائیں گی، 5 ستمبرسے7 ستمبر تک قومی وصوبائی اسمبلیوں کا حلقہ بندیوں کا کوٹہ مختص کیا جائےگا، حلقہ بندیوں سےمتعلق انتظامی امور 31 اگست تک مکمل کیے جائیں گے۔

  پیپلز پارٹی نے انتخابات میں 90 روز سے زیادہ کی تاخیر کی کھل کر مخالفت کی تھی۔

مزید خبریں :