Time 20 اگست ، 2023
انٹرٹینمنٹ

پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

یہ ایک عالیشان شادی ہوگی جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت دلہا اور دلہن کے تمام رشتہ دار، سیاست کے لوگ اور دوست احباب شرکت کریں گے__فوٹو: انسٹاگرام/پرینیتی چوپڑا
یہ ایک عالیشان شادی ہوگی جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت دلہا اور دلہن کے تمام رشتہ دار، سیاست کے لوگ اور دوست احباب شرکت کریں گے__فوٹو: انسٹاگرام/پرینیتی چوپڑا

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے منگیتر سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کی متعدد رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ پرینیتی چوپڑا آئندہ ماہ ستمبر کی 25 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی، ان کی شادی راجستھان میں ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب گروگرام میں منعقد ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایک عالیشان شادی ہوگی جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت دلہا اور دلہن کے تمام رشتہ دار، سیاستدان اور دوست احباب شرکت کریں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ پرینیتی اور راگھو شادی کی تیاریوں کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے سے کریں گے۔

تاہم اس حوالے سے بالی وڈ اداکارہ یا راگھو چڈھا نے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دلی میں ہوئی تھی جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

تقریب میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں جس کے کافی چرچے ہوئے، صارفین کی جانب سے پرینیتی کی بڑے ہیرے والی انگوٹھی کو کافی سراہا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ راگھو چڈھا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار بھارتی روپے تھی۔

دوسری جانب ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت راگھو چڈھا سے کہیں زیادہ تھی، ان کی انگوٹھی تقریباً 80 سے 90 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

مزید خبریں :