Time 21 اگست ، 2023
انٹرٹینمنٹ

بینک سے لیا گیا قرض واپس ادا نہ کرنے پر سنی دیول کا گھر نیلامی کیلئے پیش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی بینک نے قرض واپس ادا نہ کرنے پر بالی وڈ اداکار سنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارت کے ریاستی بینک آف بروڈا نے واجبات کی عدم ادائیگی پر  سنی دیول کا ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع گھر نیلامی کیلئے پیش کردیا۔

بینک آف بروڈا نے  اتوار کو ایک نوٹس میں کہا کہ سنی دیول کی جانب سے  56 کروڑ روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر جوہو میں واقع اداکار کے  بنگلے کی نیلامی اگلے ماہ کی جائے گی۔

اخبار میں جاری کردہ نوٹس کے مطابق بنگلے کی نیلامی 25 ستمبر کو ہوگی اور بولی 22 ستمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر سنی دیول اپنی جائیداد کو نیلام ہونے  سے بچانا چاہتے ہیں تو وہ واجبات فوری طور پر ادا کر دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب  سنی دیول سے اس حوالے سے بات کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ 

مزید خبریں :