21 اگست ، 2023
قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کوچ ثقیلن مشتاق نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جانب سے سابق کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو دیے گئے جواب پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ثقلین مشتاق کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں نسیم شاہ کی جانب سے عاقب جاوید کو دیا گیا جواب تحریر تھا۔
سابق اسپنر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں نسیم شاہ کے عاقب جاوید کو دیے گئے جواب میں لکھا تھا کیا میں نے کبھی کہا کہ میں کسی سے بہتر ہوں؟ ہر کوئی مجھ سے بہتر ہے، دنیا کے تمام بولرز مجھ سے بہتر ہیں۔
سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں چاہا کہ میں کسی سے بہتر بولر بنوں، میری کوشش ہمیشہ یہی ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کے لیے میچ جیتوں۔
ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا نسیم شاہ کا جواب شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا جواب جو قابلیت سے زیادہ میچورٹی کو ظاہر کرتا ہے۔