Time 21 اگست ، 2023
انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار کے سنی دیول کو گھر بچانے کیلئے 40 کروڑ دینے کے معاملے کا ڈراپ سین

گزشتہ روز بھارتی بینک نے 56 کروڑ بھارتی روپے کا قرض واپس ادا نہ کرنے پر سنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا— فوٹو:فائل
گزشتہ روز بھارتی بینک نے 56 کروڑ بھارتی روپے کا قرض واپس ادا نہ کرنے پر سنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی جانب اداکار سنی دیول کو گھر بچانے کیلئے 40 کروڑ دینے کی خبریں جھوٹی نکلیں۔

گزشتہ روز بھارتی بینک نے 56 کروڑ بھارتی روپے کا قرض واپس ادا نہ کرنے پر بالی وڈ اداکار سنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بینک نے اتوار کو ایک نوٹس میں کہا تھا کہ سنی دیول کی جانب سے 56 کروڑ روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر جوہو میں واقع اداکار کے بنگلے کی نیلامی اگلے ماہ کی جائے گی۔

آج یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اکشے کمار سنی دیول کی مدد کیلئے سامنے آئے ہیں اور وہ واجب الادا بڑی رقم ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اکشے کمار اور سنی دیول کی ملاقات ہوئی جس میں اکشے کمار نے 40 کروڑ بھارتی روپے دینے کا وعدہ کیا۔

تاہم اب یہ خبر جھوٹ نکلی کیونکہ ان دنوں اکشے کمار ممبئی اور سنی دیول لندن میں موجود ہیں، اسی لیے دونوں کی ملاقات ممکن نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بینک نے بھی ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر بنگلے کی نیلامی کا نوٹس واپس لے لیا۔

مزید خبریں :