Time 22 اگست ، 2023
پاکستان

’کسی کو اجازت نہیں کہ دفاعی اداروں کیخلاف ایسی زبان بولے جو ایمان اور علی وزیر نے استعمال کی‘

چیئرمین نے جو سہولیات مانگیں وہ دے رہے ہیں، کیمرا لگانا قانون میں نہیں تو ہٹادیا جائے گا: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی/ فائل فوٹو
چیئرمین نے جو سہولیات مانگیں وہ دے رہے ہیں، کیمرا لگانا قانون میں نہیں تو ہٹادیا جائے گا: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی/ فائل فوٹو

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کسی کو اجازت نہیں کہ ایسی زبان بولے جو ایمان مزاری اور علی وزیر نے استعمال کی۔

ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود سائفرکا معاملہ اچھالا تھا، اس کیس میں عدالت نے شاہ محمود کا 4 دن کا ریمانڈ دیا، وہ چاہیں تو عدالت سے ریلیف لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نے جو سہولیات مانگیں وہ دے رہے ہیں، کیمرا لگانا قانون میں نہیں تو ہٹادیا جائے گا۔

نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کواجازت نہیں کہ دفاعی اداروں کےخلاف بولے اور ایسی زبان بولے جو ایمان مزاری اور علی وزیر نے استعمال کی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان دن اور رات میں گرفتار ہوتے ہی ہیں، ایمان مزاری کے کیس میں کیا بات تھی کہ رات کوگرفتار نہیں کرسکتے۔


مزید خبریں :