22 اگست ، 2023
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر نے سائفر کیس میں گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔
اسلام آباد میں نمائندہ جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میری گرفتاری کی غلط خبر تھی، مجھے ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے میں عدالت آیا ہوں اور اس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی ہے، دو بار سائفر معاملے پر شامل تفتیش ہو چکا ہوں۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے پر کلین ثابت ہوں گے۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور اسی روز پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کی گرفتاری کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔