22 اگست ، 2023
بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے میٹرک کے 3 طالب علموں کا نویں جماعت کا نتیجہ آگیا۔
بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے عطا اللہ ولد کفایت اللہ شاہ 442 نمبر لے کر کامیاب ہوئے جبکہ نیاز محمد ولد عمر زیب نے 412 نمبرز لیے۔
بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے اُسامہ ولد محمد شریف نے 391 نمبر لے کر نویں جماعت میں کا میابی حاصل کی۔
تینوں طالب علموں کا تعلق گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام سے ہے اور یہ میٹرک میں زیر تعلیم ہیں۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔