Time 23 اگست ، 2023
پاکستان

پرویز اور مونس الٰہی کیخلاف نیب رپورٹ میں کرپشن، گھپلوں اور کک بیکس کے الزامات

پرویزالٰہی کے وزیراعلی بنتے ہی مونس الٰہی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا جب کہ مونس نے اپنے فرنٹ مینوں عظمت حیات اور سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں: رپورٹ/ فائل فوٹو
پرویزالٰہی کے وزیراعلی بنتے ہی مونس الٰہی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا جب کہ مونس نے اپنے فرنٹ مینوں عظمت حیات اور سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں: رپورٹ/ فائل فوٹو

لاہور: پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف سرکاری ٹھیکوں کے عوض کک بیکس اور گھپلوں کی نیب کی انکوائری  رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

نیب انکوائری رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کرپشن، کرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، پرویزالٰہی کے وزیراعلی بنتے ہی مونس الٰہی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا جب کہ مونس نے اپنےفرنٹ مینوں عظمت حیات اور سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مونس الٰہی نے جولائی 2022 سے اپنے بینک اکاؤنٹس میں ملکی و غیر ملکی بھاری رقم جمع کرائی، مونس الٰہی نےجولائی 2022 کے بعد 72 ملین روپے سے 384 کنال سے زائد اراضی خریدی، اراضی بظاہرکک بیکس اور رشوت کی رقم سے بنائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی نے اپنے والد کے چیف منسٹر کے عہدے کا غلط استعمال کیا، انہوں نےگجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوا کر رشوت وصول کی۔

واضح رہے سرکاری ٹھیکوں میں کک بیکس کےکیس میں پرویزالٰہی نیب کی تحویل میں ہیں۔

مزید خبریں :