پاکستان

سعودی شہر ریاض جانے والی پرواز میں ایمرجنسی، کویت سٹی واپس اتار لیا گیا

جزیرہ ائیر ویز کی پرواز جے 9223 نے آج صبح 6 بجکر ایک منٹ پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے اڑان بھری/ جیٹ فوٹو
جزیرہ ائیر ویز کی پرواز جے 9223 نے آج صبح 6 بجکر ایک منٹ پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے اڑان بھری/ جیٹ فوٹو

کویت سٹی سے سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کے سبب طیارے کو 50 منٹ بعد واپس اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جزیرہ ائیر ویز کی پرواز جے 9223 نے آج صبح 6 بجکر ایک منٹ پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے اڑان بھری۔

 ذرائع کے مطابق طیارے کی اڑان کے فوری بعد طیارہ معمول کے مطابق بلندی پکڑ رہا تھا کہ 28 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم میں گڑبڑ پیدا ہوگئی اور ہوائی جہاز تیزی سے نیچے کی طرف آنے لگا۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ پرواز انتہائی غیر متوازن ہونے پر پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کی اور ائیر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت ملنے پر اڑان کے 23 منٹ بعد منزل کے درمیان راستے سے واپسی کی راہ لی۔

 فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارہ 10250 فٹ کی نچلی پرواز کرتے ہوئے باحفاظت کویت سٹی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسافروں کو فوری طور پر آف لوڈ کر دیا گیا جس کے بعد طیارہ تبدیل کرکے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں :