07 جولائی ، 2013
واشنگٹن…امریکا میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے کورین جہاز میں کوئی خرابی نہیں تھی ، ایشیانا ایر لائنز کادعویٰ ہے کہ جہاز صرف سات سال پرانا تھا۔ایشیانا ایر لائنز حکا م کے مطابق حادثے کی و جہ کوئی مکینیکل خرابی نہیں تھی ، انھوں نے پائلٹ یا کنٹرول روم پر الزام کو بھی مسترد کردیا،فیڈرل حکام حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، حادثے میں دوچینی خواتین ہلاک ہوئیں، ایشیانا ایر لائنز کے مطابق شنگھائی سے پرواز بھرنے والے بوئنگ طیارے میں چینی ، کوریائی اور امریکی باشندوں سمیت 291 مسافر ، اور عملے کے16 ارکان سوار تھے۔