06 جنوری ، 2013
نئی دہلی…تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے پاکستان 10رنز سے شکست دے دی،تاہم پاکستان تین میچوں کی سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے۔پاکستان کی بیٹنگ لائن168 رنز کے معمولی ہدف کو بھی حاصل کر نے میں ناکام رہی اور بھارت کے خلاف ایک سیریز میں تمام میچز جیتنے کے اعزاز سے محروم رہی ۔پاکستانی بیٹسمینوں کی قلعی ایک مرتبہ پھر کھل گئی جب غیر معمولی بولنگ کے با وجود آسان168کے مقابلے میں157رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کپتان مصباح الحق نے 39رنز بنانے میں82گیندوں کا سامنا کیا وہ پاکستانی بیٹنگ کی کشتی کو بیچ منجدھار میں چھوڑ گئے،عمر اکمل بھی انتہائی غیر ذمہ داری سے آؤٹ ہو ئے، انہوں نے50گیندوں میں25رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے 3جبکہ بھونیشور کمار اور ایشون نے 2،2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں 167 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لئے 168رنز کا ہدف دیا، پاکستانی بالرز نے ابتدا ہی سے مہمان ٹیم کے اوپنرز کو دباؤ میں رکھا اور انہیں کھل کر اسٹروکس کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا ،جنید خان اور محمد عرفان نے ابتداء میں بہت اچھی گیند کی جبکہ بعد میں سعید اجمل کا جادو چلا اور انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں،تاہم پاکستان ایک مرتبہ پھر بیٹنگ میں ناکام رہا اور میچ10رنز سے ہا رگیا۔