06 جنوری ، 2013
اسلام آباد… مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات، سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ ہر ڈرون حملہ اور انقلاب کا ہدف مسلم لیگ(ن)کی قیادت اور اسے اقتدار میں آنے سے روکنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)اور پنجاب حکومت لانگ مارچ سے خوفزدہ نہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، حقیقی انقلاب کو ہر روز قسمیں کھا کر اپنی سچائی کا یقین دلانے کی ضرورت نہیں ہوا کرتی۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ڈرون حملے کرنے والے پاکستان آجائیں۔