25 اگست ، 2023
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن( جی سی ایس ای) کے امتحان میں 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی۔
ذرائع کے مطابق 16 برس کی ماہ نور چیمہ نے برطانیہ سمیت دنیا بھرمیں نئی تاریخ رقم کردی، ماہ نور نے اولیول امتحان میں 10 مضامین اسکول سے اور 24 پرائیوٹ امیدوار کے طور پر دیے اور تمام میں اے اسٹار گریڈ حاصل کرلیے۔
ماہ نور کا آئی کیو لیول البرٹ آئن اسٹائن سے بھی زیادہ ہے۔مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا اسکور 161 رہا ہے۔وہ ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں سے ہیں۔
آئن اسٹائن کبھی مینسا ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا اسکور بھی 160 ہوگا۔
واضح رہے کہ ماہ نور کے والدین عثما ن چیمہ اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے۔
فیملی 2006 میں برطانیہ منتقل ہوئی تھی۔ماہ نورکی دلچسپی طب کے شعبے میں ہے وہ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔