پاکستان
07 جنوری ، 2013

خراب موسم کے باعث طاہرالقادری سے ملاقات نہیں ہوسکی، رحمان ملک

خراب موسم کے باعث طاہرالقادری سے ملاقات نہیں ہوسکی، رحمان ملک

اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے طاہر القادری سے ملاقات کے لئے لاہور نہیں جاسکے،،ملاقات آج ہوگی ،،طاہر القادری کو لاحق خطرات سے انہیں آگاہ کریں گے۔وزیرداخلہ رحمان ملک سے بھارت کے رہ نما اور اداکار شتروگھن سنہا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد گفت گو میں رحمان ملک نے کہا کہ وہ طاہر القادری کومنانے نہیں جارہے بلکہ خطرات سے انہیں آگاہ کریں گے۔ طاہرالقادری سے ٹیلے فون پر بات ہوئی ہے اور ملاقات آج ہوگی۔ طاہر القادری سے پوچھیں گیکہ انہیں لانگ مارچ میں کیا سہولتیں درکار ہیں۔

مزید خبریں :