Time 26 اگست ، 2023
پاکستان

ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ

ایف آئی اے کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی شامل ہیں/ فائل فوٹو
ایف آئی اے کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی شامل ہیں/ فائل فوٹو

لاہور: ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ان میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ  اور اعظم سواتی شامل ہیں جب کہ سابق پی ٹی آئی رہنما اور استحکام پاکستان پارٹی کے موجودہ رہنما علی زیدی اور فواد چوہدری بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا ہےکہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلائی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ان تمام افراد کو گزشتہ ماہ وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن طلبی کے باوجود ابھی تک کوئی رہنما پیش ہوا اور نہ جواب جمع کرایا جس کے بعد شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :