26 اگست ، 2023
چیٹ جی پی ٹی جہاں مصنفین کا کام آسان بنا رہا ہے تو وہیں تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کرنے کا سبب بھی بن رہا ہے۔
مصنوعی ذہانت کی مدد سے لکھے گئے مضامین پر مکمل طور پر انحصار نہیں کیا جاسکتا بلکہ ایسے مواد کو بھی ترتیب دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
بچوں کا اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرنا کیسا ہے؟
ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوم ورک میں مدد لینا شاید غلط نہیں ہے لیکن ایسے سافٹ ویئرز پر مکمل انحصار تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
انٹرنیٹ پر کچھ ایسے بھی آن لائن ٹولز موجود ہیں جن کے ذریعے کسی بھی مضمون کے اوریجنل یا مصنوعی ہونے کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ اساتذہ آن لائن ٹولز کے ذریعے بچوں کا ہوم ورک چیک کرسکتے ہیں۔