Time 27 اگست ، 2023
کھیل

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ویل چیئر اور بلائنڈ کرکٹ کیلئے گرانٹ منظور

اجلاس میں کمیٹی ارکان نے متفقہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی سال 2023-24 کا بجٹ منظور کرلیا— فوٹو: پی سی بی
اجلاس میں کمیٹی ارکان نے متفقہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی سال 2023-24 کا بجٹ منظور کرلیا— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کا دوسرے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) فنانشل ماڈل پر ارکان کو اعتماد میں لینے کے بعد نئے مالی سال کا بجیٹ منظوری کے علاوہ ویل چیئر اور بلائنڈ کرکٹ کیلئے گرانٹ منظور کر لی گئی۔

چیئرمین ذکا اشرف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں منیجمنٹ کمیٹی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملک میں کرکٹ کی ترقی اور کامیابی کا عمل جاری رکھنے کیلئے کرکٹ آپریشنز، ڈیولپمنٹ کرکٹ کے ڈھانچے اور حکمت عملی کے متعدد اقدامات اور بجٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں کمیٹی ارکان نے متفقہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی سال 2023-24 کا بجٹ منظور کرلیا۔

منیجمنٹ کمیٹی نے ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن اور بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی حالیہ عمدہ کارکردگی کی روشنی میں دونوں کیلئے 70-70 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی جبکہ اجلاس میں اسٹیڈیمز میں سولر پینلز کی تنصیب کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔

پی سی بی کے مطابق گرانٹ کی منظور کا مقصد ہے کہ دونوں ایسوسی ایشنوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع مل سکیں، بلائنڈ ٹیم نے برمنگھم میں منعقدہ ورلڈ گیمز میں گولزڈ میڈل جیتا ہے۔

منیجمنٹ کمیٹی نے شائقین کیلئے سہولتوں میں بہتری کیلئے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سمیت مختلف اسٹیڈیموں کے اسٹینڈز میں کرسیاں نصب کرنے اور ان کی مرمت کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ شائقین آرام دہ نشتوں پر بیٹھ کر کھیل کے لمحات سے لطف اندوز ہوسکیں۔

کمیٹی کے 10 میں سے 2 ارکان مصطفی رمدے، ذوالفقار ملک اور پی سی بی کی خصوصی دعوت پر قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اجلاس کراچی میں منعقد کرنے پر ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :