پاکستان

اے این ایف نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

اے این ایف نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا/ فوٹو اے این ایف
اے این ایف نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا/ فوٹو اے این ایف

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 10 کلو ہیروئن اور ڈرون برآمد کرلیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنیوالے گروہ کا ایک کارندہ  گرفتار کرلیا جس کی شناخت  فیاض حسین کے نام سے ہوئی، ملزم لاہور کا رہائشی ہے۔

اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور کے قریب ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، کار سوار ملزم نے گاڑی روکنے کی بجائے موقع سے بھگا دی جس پر گاڑی کا تعاقب کیا گیا اور ملزم نے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا دی جس کے بعد ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا، گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کلوگرام ہیروئن اور ڈرون برآمد کیا جب کہ ایک کلوگرام ہیروئن کا ایک پیکٹ ہوائی ڈرون کے ساتھ منسلک تھا۔

فوٹو اے این ایف
 فوٹو اے این ایف

ترجمان کےمطابق گرفتار ملزم اے این ایف کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا، دوران تفتیش  ملزم نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کیا، ملزم سے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :