29 اگست ، 2023
سابقہ حکومت میں معاون خصوصی کے عہدے پر فرائض انجام دینے والی شزا فاطمہ قومی انڈر 16 فٹبال ٹیم کے این او سی کے معاملے پر متحرک ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر بیان میں شزا فاطمہ نے کہا کہ انڈر 16 فٹبال ٹیم کی این او سی کے معاملے پر بات کی ہے، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ (ڈی جی پی ایس بی) اور متعلقہ وزارت کے سیکرٹری سے رابطہ ہوا ہے، ساف انڈر 16 چیمپئن شپ کیلئے دستاویزات آج مکمل کرکے آگے بھیج دی ہیں، سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے انڈر 16 فٹبال ٹیم کے معاملہ پر تعاون کا یقین دلایا ہے۔
خیال رہے کہ شزا فاطمہ نے شہباز شریف دور حکومت میں ویمنز اور مینز ٹیم کو این او سی دلوانے میں بھی کردار ادا کیا تھا۔