07 جنوری ، 2013
لاہور… انتخابی اصلاحات کاپیکیج تیارکرلیاگیا ہے، اس بات کا اعلان سیکریٹری الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بعد کیا۔اس خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری سمیت کوئی انتخابی اصلاحات چاہتاہے توکرسکتا ،ڈاکٹرطاہرالقادری سفارشات دیں،ان کی سفارشات پر غورکیاجائیگا،سینیٹرجہانگیربدر کسی کوانتخابات چرانے نہیں دیں گے۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار نے اجلاس کے بعد کہا کہتمام سفارشات متفقہ منظورکی گئیں،ان سفارشات کاالیکشن کمیشن جائزہ لیکرحتمی منظوری دیگا ۔جہانگیربدر،اسحاق ڈاراورسیکریٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کے بعدبریفنگ کے دوران یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کواختیارات دینے کیلئے قانون سازی کی جائیگی۔