01 ستمبر ، 2023
مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں 8 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔
بھارتی فوج، پولیس، پیرا ملٹری فورسز، ایس آئی اے اور این آئی اے نے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی اور محاصرے کی 261 کارروائیوں کے دوران 134 کشمیریوں کو گرفتارکیا، جن میں بیشتر حریت رہنماء، نوجوان، کارکن اور طلبا شامل تھے۔
گرفتار کئے گئے بہت سے کشمیریوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین لاگو کئے گئے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے مودی سرکار کو کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کیلئے ٹائم فریم دینے کا حکم جاری ہونے کے باوجود مودی سرکار کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے سے گریزاں ہے۔