پاکستان
07 جنوری ، 2013

منگھوپیر تھانے پرمسلح افرادکا حملہ ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان فرار

کراچی…کراچی کے علاقے منگھوپیر تھانے پرنامعلوم افرادنے حملہ کیا ہے جس کے بعد فائرنگ کاتبادلہ ہو ا،خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جا نی نقصان نہیں ہو ا۔جیو کے نمائندے طلحہ ہاشمی کے مطابق ملزمان کی جانب سے اس ٹرک پر فائرنگ کی کوشش کی گئی جس پر نیٹو کیلئے گاڑیاں جا رہی تھیں،ملزمان نے ٹرک سے نیٹو کی گاڑیاں گرانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ملزمان کی یہ کوشش ناکام بنا دی اور نیٹو کی گاڑیاں محفوظ رہیں۔ ایس ایس پی اورنگی ٹاؤن نے واقعے میں کسی جانی نقصان کی تر دید کی ہے ۔

مزید خبریں :