Geo News
Geo News

پاکستان
07 جنوری ، 2013

پاکستان میں بال ٹھاکرے کی سیاست نہیں چلے گی،قمر زماں کائرہ

پاکستان میں بال ٹھاکرے کی سیاست نہیں چلے گی،قمر زماں کائرہ

لاہور…وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آئین پر عملدرآمد کی بات تو ہونی چاہئے لیکن پاکستان میں بال ٹھاکرے کی سیاست نہیں چلے گی۔لاہور میں پی پی رہنما اعتزاز احسن کی بیٹی کی شادی پر میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اگر احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے اگر وہ سمجھتے ہیں کہ طاقت کے زور پر اسلام آباد کو سیل کر دیں گے تو یہ ان کی سوچ ہے۔ طاہر القادری الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو اپنی پارٹی کو رجسٹرڈ کرائیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے، انتخابات شفاف ہونے چاہئیں تاکہ انتخابات پر عوام کا اعتماد بڑھے۔

مزید خبریں :