03 ستمبر ، 2023
ایشیا کپ ون ڈے 2023 میں بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹر کے ایل راہول نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے، انہوں نے بنگلورو میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ دیا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔
بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) راہول کی ایشیا کپ کے پہلےدو میچز نہ کھیلنےکا پہلے ہی اعلان کرچکا ہے۔
کے ایل راہول ایشیا کپ کے باقی میچز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کے ایل راہول ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک تھے تاہم وہ 100 فیصد فٹنس ثابت نہیں کر سکے۔