Time 03 ستمبر ، 2023
پاکستان

سندھ کی نگران حکومت نے سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی تفصیلات طلب کرلیں

سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ نے خط  لکھ کر 14 مختیار کاروں سے دو روز میں تفصیلات طلب کیں— فوٹو:فائل
سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ نے خط لکھ کر 14 مختیار کاروں سے دو روز میں تفصیلات طلب کیں— فوٹو:فائل

سندھ کی نگران حکومت نے پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ نے خط  لکھ کر 14 مختیار کاروں سے دو روز میں تفصیلات طلب کیں۔

ضلع شرقی، ملیر، کورنگی، غربی، کیماڑی میں الاٹمنٹ اور ریگولرائزیشن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہت۔

اس سے قبل محکمے نے 28 اگست کو تفصیلات طلب کیں لیکن تمام مختیار کارحقائق اور ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمین کی تقسیم قومی مفادات کی خلاف ورزی ہے اور انتباہ ہے کہ دو روز میں تفصیلات فراہم کریں۔

خط میں تفصیلات فراہم کرنے میں ناکامی پر قانون کے مطابق سخت کاروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے 8 مختیار کاروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن  معطل کیا تھا۔

مزید خبریں :