Time 05 ستمبر ، 2023
پاکستان

راولپنڈی: آبادی میں گھومنے والے ریچھ کو 2 روز بعد پکڑ لیا گیا

فوٹو: اسکرین شاٹ/ ایکس
فوٹو: اسکرین شاٹ/ ایکس

راولپنڈی کے علاقے بھاٹہ چوک میں گھومنے والے ریچھ کو 2 روز  بعد پکڑلیا گیا۔

تھانہ نصیر آباد پولیس نے ریچھ کو تلاش کرکے پکڑا،  ریچھ کو وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ہفتے کی رات ریچھ کی موجودگی پر بھاٹہ چوک اور اطراف کے علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔

پولیس، وائلڈ لائف اور  ریسکیو 1122کی تلاش کے باوجود ریچھ نہیں مل سکا تھا۔

مقامی افراد کے مطابق جنگلی ریچھ جمعے کو بھی علاقے میں آیا تھا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا تھا۔ 

مزید خبریں :