Time 05 ستمبر ، 2023
کھیل

جے شاہ کی من مانیوں نے ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ ہونے دیا، شیڈول مذاق بن گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یک طرفہ فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا__فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یک طرفہ فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا__فوٹو: فائل

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے شیڈول کو مذاق بنا دیا۔

اے سی سی کے صدر جے شاہ کی من مانیوں نے ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ ہونے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

پہلے میچز ہیمبنٹوٹا منتقل کرنے پر اتفاق اور اب دوبارہ شیڈول کے مطابق میچز کولمبو میں ہی کرانے کا کہہ دیا گیا۔

جے شاہ پہلے ورلڈ کپ کے شیڈول کو مذاق بنا چکے ہیں، انہوں نے اب ایشیا کپ کے حوالے سے بھی فیصلوں کو جگ ہنسائی کا سبب بنا دیا۔

لاجسٹک کے تمام انتظامات شروع کرنے کے بعد اب پھر نئے سرے سے انتظامات کرنا ہوں گے، کھلاڑی بھی صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یک طرفہ فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ اجلاس میں وینیو شفٹنگ کے حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ای میل کے ذریعے سب کو ہیمبنٹوٹا کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا، دوبارہ ای میل کر کہ سب کو آگاہ کیا گیا میچز شیڈول کے مطابق کولمبو میں ہوں گے۔

مزید خبریں :