Time 06 ستمبر ، 2023
کاروبار

بلیک مارکیٹر کلائنٹس کو روک کر ہم سے زیادہ ریٹ آفر کرتے تھے: چیئرمین ایکسچینج کمپنیز

جب تاجر آرمی چیف سے ملنے گئے تو مورال ڈاؤن تھے مگر جب ملاقات ختم ہوئی تو سب کے مورال بلند تھے: تاجر رہنما عقیل کریم ڈھیڈی— فوٹو: فائل
جب تاجر آرمی چیف سے ملنے گئے تو مورال ڈاؤن تھے مگر جب ملاقات ختم ہوئی تو سب کے مورال بلند تھے: تاجر رہنما عقیل کریم ڈھیڈی— فوٹو: فائل

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ بلیک مارکیٹ کے کارندے ہمارے کلائنٹس کو راستے میں روک کر ہم سے زیادہ ریٹ آفر کرتے تھے، اس کی وجہ سے ہماری سپلائی متاثر ہوئی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مانیٹرنگ پر کوئی اعتراض نہیں۔

ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیز کے دفاتر کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست ہم نے خود آرمی چیف اور اعلیٰ حکام سے کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج ڈالر اوپن مارکیٹ میں 317، 318 تک آگیا تھا، اب اس میں کمی آئے گی۔

دوسری جانب معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے تاجر برادری سے ملاقات میں کسی بھی سیاسی جماعت کے مخلص نہ ہونے پر کوئی بات نہیں کی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہا تھا کہ ساری سیاسی جماعتوں میں اچھے اور برے لوگ ہیں۔

عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ جب تاجر آرمی چیف سے ملنے گئے تو مورال ڈاؤن تھے مگر جب ملاقات ختم ہوئی تو سب کے مورال بلند تھے، ہر آدمی مطمئن تھا۔

مزید خبریں :