Time 06 ستمبر ، 2023
کاروبار

2 روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر17 روپے سستا ہوگیا

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 323 روپے پر بند ہوا تھا۔ فوٹو فائل
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 323 روپے پر بند ہوا تھا۔ فوٹو فائل

ملک میں دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 روپے سستا ہوا ہے۔

آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312 روپے پر بند ہوا ہے،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 323 روپے پر بند ہوا تھا، جب کہ دو روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 329 روپےکا تھا۔

دوسری جانب  انٹربینک میں دو روز میں ڈالر 1.34 روپے مہنگا ہوا ہے۔

آج  انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 306.98  روپے  پر  بند ہوا ہے، انٹربینک میں گزشتہ  روز  ڈالر 307.10 روپے  پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا تھا بلیک مارکیٹ کے کارندے ہمارے کلائنٹس کو راستے میں روک کر ہم سے زیادہ ریٹ آفر کرتے تھے جس کی وجہ سے ہماری سپلائی متاثر ہوئی۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج ڈالر اوپن مارکیٹ میں 317، 318 تک آگیا تھا، اس میں مزید کمی آئے گی۔

مزید خبریں :