08 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور میں بجلی کابحران کم نہ ہو سکا کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ بندش نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ،لسیکو شیڈول دینے میں ناکام رہا۔وزارت پانی وبجلی حکام کے واضح احکامات کے باوجود لسیکو کی حدود میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے لاہور شہر میں دس سے 12 گھنٹے بجلی بندش معمول بن گئی جبکہ اکثر علاقوں میں تین تین گھنٹے گرڈ اسٹیشز بند کئے جارہے ہیں جس سے صارفین کوسخت مشکلات کا سامنا ہے۔یہی حال کاورباری مراکز کا ہے دکانوں پر کام ٹھپ پڑا ہے کوئی گاہک رخ نہیں کرتا ۔افسوس ناک بات یہ ہے کہ لسیکو نے لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا جب چاہے جتنی دیر چاہے بجلی بند کر دی جاتی ہے لوگوں کو کوئی وجاب نہیں ملتا یہ صعورتحال کئی روز سے مسلسل جاری ہے صارفین نے سیکریٹری پانی و بجلی سے مطالبہ کیا کہ اس عذاب کا حل نکالا جائے وگرنہ الیکشن میں حکومت کو مشکلات آئیں گی لسیکو حکام کا موقف ہے کہ وزارت پانی وبجلی کی طرف سے کوٹہ ملا تو شیڈول دیں گے فی الحال ممکن نہیں ۔