Time 09 ستمبر ، 2023
پاکستان

(ن) لیگ اور پی پی رہنماؤں کے درمیان لفظی گولہ باری میں اضافہ

بلاول بھٹو کو نہیں پتا کہ نئی مردم شماری نوٹیفائی ہوگی تو حلقہ بندیاں ہوں گی؟ طلال چوہدری کا سوال/ فائل فوٹو
بلاول بھٹو کو نہیں پتا کہ نئی مردم شماری نوٹیفائی ہوگی تو حلقہ بندیاں ہوں گی؟ طلال چوہدری کا سوال/ فائل فوٹو

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ کو لے کر لفظی گولہ باری میں اضافہ ہورہا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ کیا بلاول بھٹو کو نہیں پتا کہ نئی مردم شماری نوٹیفائی ہوگی تو حلقہ بندیاں ہوں گی؟ جب مردم شماری کو نوٹیفائی کیا گیا تو کیا ان کو نہیں پتا تھا کہ الیکشن آگے جائيں گے؟ کس کے کہنے پر مردم شماری نوٹیفائی کی گئی؟

لیگی رہنما نے کہا کہ جمہوری ہونے کے ساتھ آپ کو حقیقت پسند بھی ہونا چاہیے، جس شہر میں آپ موبائل فون لے کر نہیں گھوم سکتے وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا۔

دوسری جانب رانا ثنااللہ نے کہا کہ فروری میں عام انتخابات پر کوئی گھبراہٹ نہيں، نواز شریف الیکشن مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔

لیگی رہنماؤں کے بیان پر جواب دیتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حسن مرتضیٰ نے کہا کہ طلال چوہدری پہلے تنظیم سازی پر توجہ دیں پھر پنجاب میں ہمارا سیاسی مقابلہ کریں، الیکشن 90 دن کے اندر اندر لازمی ہیں، حلقہ بندیاں 90 دن کے اندر انتخابات کرانے میں رکاوٹ نہیں، انتخابات الیکشن کمیشن کو کروانے ہیں، (ن) اور جے یو آئی نے نہیں۔

مزید خبریں :