کھیل
08 جنوری ، 2013

ایشین چمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

 ایشین چمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد… ایشین چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ہاکی ٹیم اور آفیشلز کے اعزاز میں اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا،عشائیے کا اہتمام ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے کیا تھا۔ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے دس دس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ فرید اللہ خان تھے،انہوں نے قومی ہاکی ٹیم کو تسلی دی کہ انہیں نقد انعام دینے کے معاملے پر ضرورغور کیا جائے گا۔قومی کھلاڑیوں نے شکوہ کیا کہ عمدہ کارکردگی کے باوجود ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا رہی۔پاکستان آرمی کی جانب سے ڈائریکٹر اسپورٹس بریگیڈئر اقتدار نصیر نے قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو شیلڈز پیش کیں۔

مزید خبریں :