Time 12 ستمبر ، 2023
جرائم

کراچی میں موبائل فون خرید و فروخت کی آڑ میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پکڑا گیا

فوٹو: رپورٹر
فوٹو: رپورٹر

کراچی میں موبائل فون خرید و فروخت کی آڑ میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پکڑا گیا، کلفٹن سے 32 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید بلوچ کی ٹیم نے کلفٹن میں زمزمہ موبائل مارکیٹ میں کارروائی کر کے موبائل فونز خرید و فروخت کی آڑ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنی ٹیک زون سے 32 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر درآمد کیے گئے 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی سپلائی رسیدیں بھی برآمد کی گئیں۔ 

دیگر برآمد اشیا میں تین مختلف اقسام کے 14 نئے اور پرانےآئی فونز، 2 آئی پیڈز، 2 اسمارٹ گھڑیاں شامل ہیں، برآمد موبائل فونز اور دیگر اشیا کی مالیت 38 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق کمپنی اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔


مزید خبریں :