پاکستان
09 جنوری ، 2013

کراچی:ساوٴتھ زون کی پولیس موبائلز کا3 دن سے ڈیزل بند

کراچی …کراچی پولیس کے ساوٴتھ زون میں قائم تھانوں کی پولیس موبائلز کا تین روز سے ڈیزل بند ہے،جس کے سبب پولیس پیٹرولنگ اور آپریشن میں دُشواری کا سامنا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ساوٴتھ زون کے تھانوں کی پولیس موبائلز کا تین روز سے ڈیزل بند ہے،جس کے سبب متعلقہ تھانوں کے پولیس اہلکاروں کو پولیس پیٹرولنگ اور آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پٹررہا ہے،،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل آفسر خود انتظامات کرکے پولیس موبائل میں ڈیزل کا بندوبست کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :