13 ستمبر ، 2023
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس بحال کردیے۔
ترجمان پی آئی اے نے بینک اکاؤنٹس بحال ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے تھے۔
بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے پی آئی اے کو مالی مشکلات کا سامنا تھا اور بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کو فنڈز کی کمی کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ملکی اور کچھ بیرون ممالک جانے والی فلائٹ کا آپریشن متاثر ہوا تھا جب کہ عملے کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی تھیں۔