Time 13 ستمبر ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن کی سیاسی وابستگی والے افرادکو نگران کابینہ میں لینے سے اجتناب کی ہدایت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کو ہدایت کی ہےکہ کابینہ ارکان کا تقرر کرتے وقت ان افراد سے اجتناب کیا جائے جن کی سیاسی وابستگی ہو۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ کو  مراسلہ بھجوادیا ہے۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے نگران وزیراعظم کے سیکرٹری کو مراسلہ لکھا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ یہ عام تاثر ہےکہ نگران حکومت سابقہ حکومت کا تسلسل ہے، ایک سیاسی جماعت نے حالیہ پریس کانفرنس میں اس طرف نشاندہی کی ہے، پریس کانفرنس میں نگران حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سابقہ حکومت کی وراثت  لےکر چل رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہےکہ کابینہ ارکان کا  تقررکرتے وقت ان افراد  سے اجتناب کیا جائے جن کی سیاسی وابستگی ہو، سینیئر سول سرونٹس کی اہم عہدوں  پر تقرری کے وقت غیر جانبداری کو  سامنے  رکھا  جائے۔

مزید خبریں :