Geo News
Geo News

Time 14 ستمبر ، 2023
پاکستان

سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی علاج کی درخواست منظور

عمر سرفراز چیمہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جیل میں ہیں اور وہ 14 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں/ فائل فوٹو
عمر سرفراز چیمہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جیل میں ہیں اور وہ 14 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں/ فائل فوٹو

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے  سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز  چیمہ کے علاج کی درخواست منظور کرلی۔

سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں علاج کیلئے درخواست کی تھی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ عمر سرفرازچیمہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جیل میں ہیں اور وہ 14 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں۔