17 ستمبر ، 2023
سندھ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور شہریوں میں جرائم پیشہ افراد کا خوف ختم کرنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی۔
ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں آپریشن سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی شامل ہوں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی پلاننگ ٹاسک فورس سے مل کر کی جائے گی۔
دوسری جانب سندھ میں امن و امان قائم کرنے کے اقدامات کے حوالے سے رینجرز کی جانب سے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے میں مشقیں شروع کی گئیں ہیں۔
شہریوں میں جرائم پیشہ افراد کا خوف ختم کرنے کیلئے رینجرز کے 3 ہزار سے زائد جوانوں نے گھوٹکی سے کشمور تک کچے کے علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔
رینجرز کے فلیگ مارچ میں بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ 200 رینجرز موبائل بھی شامل تھیں۔