17 ستمبر ، 2023
خیبرپختونخوا میں دی میڈیکل ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے امتحانات میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کرانے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کی نشاندہی کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق ماسٹر مائنڈ پبلک سروس کمیشن اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ملازم رہ چکا ہے، نیٹ ورک چلانے والے سرغنہ کا تعلق ضلع کرک سے ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ گروہ کا سرغنہ کو پہلے ہی غیر قانونی سرگرمیوں پر نوکری سے فارغ کیا گیا تھا، ملزم کو ٹیسٹنگ سسٹم کی کمزوریوں کا علم ہے اور ٹیسٹ ہائی جیک کروانے کا ماہر ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے بلیو ٹوتھ آلات چین سے منگوائے ہیں، ملزم اکیڈیمیز میں میڈیکل ٹیسٹ کے امیدواروں کو نقل کی طرف راغب کرتا تھا، ملزم ٹیسٹ آؤٹ کرنے کے لیے ہال میں اپنے کارندے بھجواتا تھا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کروانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ہیں۔