Time 18 ستمبر ، 2023
دنیا

لیبیا میں امدادی سرگرمیوں کیلئے آئے یونانی رضاکاروں کو حادثہ، 7 افراد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لیبیا کے حکام نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جاتے ہوئے رضاکاروں کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا جس میں 4 یونانی رضاکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق لیبیا کے مشرقی حصے پر حکمران دھڑے کے وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں 4 یونانی رضاکاروں سمیت لیبیائی خاندان کے 3 افراد بھی ہلاک ہوئے۔

وزیر صحت کے مطابق حادثے میں مزید 15 افراد زخمی بھی ہوئے، امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حادثے کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ لیبیا میں 10 ستمبر کو آنے والے خطرناک طوفان کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں جاں بحق اور زخمی جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :