Time 18 ستمبر ، 2023
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز کا گارڈ آف آنر لینے سے انکار

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پولیس کواپنی ذمہ داری دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت ک/ فائل فوٹو
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پولیس کواپنی ذمہ داری دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت ک/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنرلینے سے انکار کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا لیکن نئے چیف جسٹس نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پولیس کواپنی ذمہ داری دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا۔


مزید خبریں :