پاکستان
09 جنوری ، 2013

کراچی میں ووٹرز کی تصدیق ،ضلعی افسروں کی تعیناتی کا کام مکمل

کراچی میں ووٹرز کی تصدیق ،ضلعی افسروں کی تعیناتی کا کام مکمل

کراچی…الیکشن کمشنر سندھ محبوب انور نے کہا ہے کہ ووٹرز کی تصدیق کیلئے تمام ضلعی افسروں کی تعیناتی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔الیکشن کمشنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ووٹر کی تصدیق نہیں ہوتی تو تصدیقی اہلکار 3بار اسکے ووٹر کے گھر جائے گا،اگر 3بارمیں بھی تصدیق نہیں ہو پائی تو ووٹ کالعدم قرار دیاجائے گا۔انہوں نے وضاحت کی ہے کہ اگرلسٹ میں کسی کا نام غلط لکھا گیا ہے تو وہ اسکی بھی تصحیح کرا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ووٹرز کی تعداد61 لاکھ سے زائد ہے۔ محبوب انور نے کہا ہے کہ کراچی میں گھر گھر تصدیق کیلئے ہمیں فوج کی مدد حاصل ہوگی۔

مزید خبریں :