19 ستمبر ، 2023
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 2018 سے 2023 تک کا ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 میں ملک میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی جو 2023 میں 12 کروڑ 69 لاکھ80ہزار272 تک پہنچ گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 447 تھی جو 2023 میں 10 لاکھ 41 ہزار 554 تک پہنچ گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا بتانا ہےکہ صوبہ پنجاب میں 2018 میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 771 تھی جو اب 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 تک پہنچ گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 2023 میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 تک پہنچ گئی ہے جو 2018 میں 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 تھی۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں رواں سال ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 تک ریکارڈ کی گئی جب کہ 2018 میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 169 تھی، بلوچستان میں 2023 میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 595 تک پہنچ گئی اور 2018 میں بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 تھی۔
ووٹرز کا عمر کے حساب سے ڈیٹا جاری
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 18 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 57 لاکھ 95 ہزار 197 ہے، 36 سے 45 سال والے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 اور 46 سے 55 سال والے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ 24ہزار 28 ہے۔
الیکشن کمیشن کا بتانا ہےکہ ملک میں 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے جب کہ 66 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 88 ہے۔