Time 19 ستمبر ، 2023
کھیل

ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش، آئی سی سی نے 8 افراد کو معطل کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش پر ایکشن لیتے ہوئے 8 افراد کو چارج کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق 8 افراد میں ٹیم اونرز، کوچز اور کھلاڑی شامل ہیں جنہیں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد نے ابوظبی ٹی 10 لیگ 2021 میں میچز فکس کرنے کی کوشش کی تھی،آئی سی سی نے تمام افراد کو 14 روز میں الزامات کے جواب دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پراگ سانگہوی پر میچز کے نتائج پر جوا کھیلنا اور تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام ہے، اشعر زیدی پر فکسنگ میں شمولیت اور اس  پر اکسانے سمیت 3 الزامات ہیں جبکہ ناصر حسین پر 700 ڈالر کی مالیت کا تحفہ رپورٹ نہ کرنے کا الزام ہے۔

مزید خبریں :