Time 19 ستمبر ، 2023
کاروبار

ای سی سی نے اسٹیل ملز ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسٹیل ملز ملازمین کیلئے خوشی کی خبر سامنے آئی ہے کہ رواں مالی سال کے 6 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیل ملز ملازمین کیلئے رواں مالی سال کے 6 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مختص بجٹ میں سے 10 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت لندن انٹر بینک آفر ریٹ کے مطابق قرض حاصل اور بیرونی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں نگران وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے  اہم معاشی اعشاریوں اور اشیاء کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

اس کےعلاوہ اجلاس میں وزارت غذائی تحفظ کو چینی اور گندم کی قیمتوں اور اسٹاک کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید خبریں :