پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل کے بجائے کہاں رکھا گیا ہے؟ جیو نیوز نے پتہ لگا لیا

گزشتہ روز پولیس اور اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل لیکر جانے کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ فوٹو فائل
گزشتہ روز پولیس اور اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل لیکر جانے کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ فوٹو فائل

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الٰہی اس وقت کہاں ہیں؟ جیو نیوز نے پتہ لگا لیا ہے۔

جیو نیوز نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اڈیالہ جیل کے بجائے لاہور میں موجودگی کا پتہ لگا لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی اس وقت کیمپ جیل لاہور میں بند ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے پرویز الٰہی کے خلاف پرنسپل سیکرٹری کے تقرر اور بھرتیوں کے دو مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا تھا۔

پولیس اور اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل لیکر جانے کیلئے روانہ ہوئی تاہم پرویز الٰہی کو پولیس اور اینٹی کرپشن کی ٹیم موٹروے سے واپس لاہور لے آئی۔

مزید خبریں :