Time 20 ستمبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کی تشکیل سے متعلق پی سی بی کا حتمی سیشن کل ہوگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئی سی سی کرکٹ  ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان آج بھی نہ ہوسکا، پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کا مشاورتی عمل طویل ہو گیا۔

اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کے لیے پی سی بی کا مشاورتی عمل طویل ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل آج تقریباً تین گھنٹے جاری رہا،  مشاورتی عمل کے اجلاس میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمیں  ذکاء اشرف کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی شریک ہوئی۔ 

پی سی بی ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کی تشکیل سے متعلق حتمی سیشن کل ہوگا۔ 

ذکاء اشرف نے ایشیا کپ کے فائنل تک نہ پہنچنے پر ٹیم کو ریویو کرنے کا کہا تھا، قومی کرکٹ ٹیم کا ریویو سیشن کل ختم ہونے کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے  ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کے 15 نام جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر 2023 ہے، آئندہ چند روز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان متوقع ہے۔

مزید خبریں :