Time 20 ستمبر ، 2023
دنیا

امریکا نے سکھ رہنما کے قتل پر کینیڈا کے موقف کی حمایت کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل پر کینیڈا کے موقف کی حمایت کر دی ہے۔

امریکا نے سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کو کینیڈا سے تعاون کرنے کا کہہ دیا ہے۔

 امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ان تمام اقدامات کی حمایت کرے گا جس سے اس واقعے کی سچائی تک پہنچا جاسکے۔

خیال رہے کہ آزاد خالصتان کے رہنما ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 میں کینیڈا میں گوردوارے کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔

کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے،کینیڈین سرزمین پر شہری کے قتل میں غیرملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خود مختاری کے خلاف ہے۔

اس حوالے سے بھارت اور کینیڈین حکومت کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں،کینیڈا نے بھارتی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اور کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کےسربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

بھارت نے بھی جوابی اقدام میں کینیڈا کے سینیئر سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :