22 ستمبر ، 2023
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
لندن میں ن لیگ کی اہم بیٹھک جاری ہے اور شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات کیلئے حسن نواز کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے مشورے کیلئے بلایا اس لیے آیا ہوں، گوجرانوالا میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی نہ گوجرانوالا گیا ہوں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے فقید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے۔